لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی مقبولیت داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’میرے مطابق ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں یہ بیان بظاہر سو فیصد درست ہے لیکن دو ٹوک اور صاف کہنا چاہوں گا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں۔
میں سمجھ سکتا ہوں عوام کو تکلیف بہت زیادہ ہے۔پاکستان کی معیشت کا جس طرح بیڑہ غرق کیا گیا تھا اس کو صحیح ہونے میں ابھی اور تکالیف سے گزرنا پڑے گا اور اگر عوام اذیت برادشت کر لیں گے تو فتح انہی کی ہو گی۔حسن نثار نے لاہور کی آلودگی کے حوالے سے کہا کہ دو ہزار جرمانہ لگانا مسئلے کا حل نہیں لیکن بدقسمتی سے ان لوگوں کے پاس اسی طرح کے حل ہوتے ہیں۔
اس ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ سیاسی آلودگی، مالیاتی آلودگی، جسمانی آلودگی ،نفسیاتی آلودگی ، غرض ہر طرح کی آلودگی اپنے عروج پر موجود ہے۔یہاں واضح رہے کہ پنجاب کے وسطی علاقے مسلسل چھٹے روز شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے. ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 407 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا شہر انچون ہے جہاں آلودگی 239 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے. ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی لاہور ہی 407 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ساہیوال 402 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ اور رائے ونڈ 358 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اس فہرست میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے.
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…