عاصمہ جہانگیر کانفرنس، نوازشریف کے خطاب کے دوران تمام تاریں کاٹ دی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے تیسری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کے دوران مارکی کی تمام تاریں کاٹ دی گئیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف شریف دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں حاضرین سے خطاب کرنے والے تھے کہ تمام تاریں کاٹ دی گئیں۔اجلاس سے قبل دو گھنٹے تک انٹرنیٹ بلاک کر دیا گیا۔

تقریب کی آرگنائزر منیزے جہانگیر نے کہا کہ وہ تقریر سے منسلک ہونے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مارکی پر تاریں کاٹ دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ہم اظہارِ رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔اسی لیے بلا تفریق پلیٹ فارم سب کے لیے کھلا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے اعلان کیا کہ مارکی کی تمام تاریں کاٹ دی گئی ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے جلد ٹھیک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زنجیریں توڑ کر جمہوریت کے لیے کام کرنا ہو گا۔صرف عہدے قبول نہ کریں،نظام بدلنے کی بات کریں۔انٹرنیٹ فراہم کرنے والے کو کانفرنس کے اختتام سے دو گھنٹے قبل منتظمین کو انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے سے روک دیا گیا جب نوازشریف کی تقریر شروع ہونا تھی۔جبکہ بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں ترقی پسند روشن خیال رہنما سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عاصمہ جہانگیر کو ان کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر مزدوروں محنت کشوں محکوم قوموں کے توانا آواز تھے مرحومہ نے ہمیشہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کے بحالی کیلئے جدوجہد کی وہ دنیا بھر کے ہر ظلم و جبر ناانصافیوں انسان حقوق کے پامالیوں خلاف آواز بلند کرتی تھی بیان میں کہا کہ مرحومہ نے ہر مارشلء آمریت کے خلاف جدوجہد کی انہوں نے بحالی جمہوریت تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بیان میں کہا کہ مرحومہ نے آئین کی بحالی اور عدلیہ بحالی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago