ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے سابق کرکٹر اور کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر نے سدھو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ گوتم گمبھیر نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور کہا کہ ’اپنے بیٹے یا بیٹی کو سرحد پر بھیجیں اور پھر اس ریاست کے سربراہ عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہیں‘۔
ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر نے سدھو کے بیان کو ناگوار بھی قرار دیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گوردوارا دربار صاحب پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت اور دنیا بھر سے بابا گرو نانک کی سالگرہ میں شرکت کے لیے آنے والے یاتریوں کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہے۔
اپنے ٹویٹ تھریڈ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمدنے لکھا، گرو ناناک جایانتی مبارک۔ یاتری 26 نومبر 2021ء تک بابا گرونانک کی 552 سالگرہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اپنے قیام کے دوران یاتری چ*پاکستان میں مختلف گوردواروں کا دورہ کریں گی, عاصم افتخار احمد نے کہا حسن ابدال میں مشہور گوردوارہ پنجہ صاحب سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے ہاتھوں کے نشانات کے باعث اہمیت کا حامل ہے ۔
ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان بابا گرو نانک کی جنم بھومی پر ہونے کے باعث انتہائی محترم ہے۔ ننکانہ استھان کا نام گورو نانک کے نام پر رکھا گیا۔ اس کو بھی سکھ مذہب میں اہم ترین مذہبی مقام سمجھا جاتا ہی, عاصم افتخار احمد نے کہا کرتار پور میں گوردوارہ دربار صاحب گرو نانک دیو کی آخری آرامگاہ ہے۔انہوں نے اپنی زندگی کے 18 برس یہاں گزارے۔
وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا۔جس کا مقصد بھارتی سکھ یاتریوں کے بغیر ویزہ کے گوردوارہ کے دورے کی راہ ہموار کرنا تھا,۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ تھریڈ میں سکھ مذہب کے مختلف مذہبی مقامات اور تقریبات کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی جانب سے مذہبی مقامات کے دورے کے دوروں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔بھارت میں پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو بابا گرو نانک کی سالگرہ کی شام 3000 سے زائد ویزے جاری کیے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…