سعودی عرب میں کورونا کے بعد ایک او وباء پھیلنے کا خدشہ

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کورونا کے بعد ایک او وباء پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت میں موسمی انفلوئنزا پھیلنے کا خدشہ ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ تمام سعودی شہری اور ملک میں مقیم غیر ملکی موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لازمی حاصل کریں کیوں کہ ماہرین صحت کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ مرحلے کے دوران سعودی عرب میں موسمی انفلوئنزا بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے ، جس سے بچنے کے لیے اب تک پانچ لاکھ افراد مملکت میں موسمی انفلوئنزا ویکسین لگوا چکے ہیں ، دیگر تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور موسمی انفلوئنزا ویکسین لازمی لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، متعلقہ ملکوں کے صحت ادارے اس حوالے سے دباؤ میں ہیں ، متاثرہ ممالک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ، اس لیے وہاں اب بھی ماسک کی پابندی پر زور دیا جا رہا ہے اور ویکسین نہ لگوانے والوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب میں کورونا وباء سے تحفظ کے بوسٹر ڈوز کیلئے 2 ویکسین کی منظوری دے دی گئی ، سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے دو ویکسین منظور کی ہیں ، سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر اور موڈرنا کی منظوری دی گئی ہے لیکن ان میں سے کوئی ایک تیسری خوراک کے طور پر دی جائے گی ، جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک 6 ماہ پہلے لگوالی ہے ، ایسے افراد بوسٹر ڈوز حاصل کریں کیوں کہ معدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیسری بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہے ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

43 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

1 hour ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago