بتایا گیا ہے کہ یہ برف باری المربعانیہ سیزن میں ہونے والی بارش اور برف باری کا حصہ ہے جو کہ سردیوں کی آمد کا عملی آغاز ہے ، موسم کی تازہ لہر تیرہ دن برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے . خیال رہے کہ سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے تاہم رواں برس سعودیہ پر موسم کے اعتبار سے بڑی رحمت بن کر نازل ہوا ، جہاں چند ماہ قبل سعودیہ کے عسیر اور حائل کے علاقوں میں برف باری کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا تھا ، اس کے بعد ایک اور سعودی شہر میں اس وقت برف باری کی اطلاعات موصول ہوئیں ، جب جنوبی شہر مندق میں ڈھیر برف باری ہوئی ، جس کے بعد سارا علاقہ برف کی موٹی تہہ سے بھر گیا ، درختوں پر بھی برف روئی کے سفید گالوں کی طرح جم گئی ، کھیتوں، پہاڑوں اور میدانوں میں بھی ہر طرف برف کی سفید چادر بچھی نظر آئی ، یوں لگا جیسے یہ شہر کوئی موسم سرما کی منظر کشی کرنے والی شاہکار پینٹنگ ہو . اپریل میں ہونے والی برف باری نے سیاحوں کو اس علاقے کا رُخ کرنے پر مجبور کر دیا ، مندق کے علاقے میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ علاقہ بہت سرسبز و شاداب ہے اور یہاں کا درجہ حرارت موسم گرما میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہی رہتا ہے جب کہ سردیوں میں شدید سردی اور دُھند ہوتی ہے ، کئی بار درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے . . .
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے علاقے القریات میں سال کی پہلی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں پورے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ، برف باری کی ویڈیو سوشمل میڈیا پر وائرل ہوگئی . عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈزیو میں القریات میں برف باری کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں ، جہاں زمین ہر طرف سفید چادر اوڑھے ہوئے نظر آرہی ہے .
متعلقہ خبریں