سعودیہ ؛ سال کی پہلی برفباری‘ القریات علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی‘ ویڈیو وائرل

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے علاقے القریات میں سال کی پہلی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں پورے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ، برف باری کی ویڈیو سوشمل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈزیو میں القریات میں برف باری کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں ، جہاں زمین ہر طرف سفید چادر اوڑھے ہوئے نظر آرہی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ برف باری المربعانیہ سیزن میں ہونے والی بارش اور برف باری کا حصہ ہے جو کہ سردیوں کی آمد کا عملی آغاز ہے ، موسم کی تازہ لہر تیرہ دن برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے تاہم رواں برس سعودیہ پر موسم کے اعتبار سے بڑی رحمت بن کر نازل ہوا ، جہاں چند ماہ قبل سعودیہ کے عسیر اور حائل کے علاقوں میں برف باری کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا تھا ، اس کے بعد ایک اور سعودی شہر میں اس وقت برف باری کی اطلاعات موصول ہوئیں ، جب جنوبی شہر مندق میں ڈھیر برف باری ہوئی ، جس کے بعد سارا علاقہ برف کی موٹی تہہ سے بھر گیا ، درختوں پر بھی برف روئی کے سفید گالوں کی طرح جم گئی ، کھیتوں، پہاڑوں اور میدانوں میں بھی ہر طرف برف کی سفید چادر بچھی نظر آئی ، یوں لگا جیسے یہ شہر کوئی موسم سرما کی منظر کشی کرنے والی شاہکار پینٹنگ ہو۔

اپریل میں ہونے والی برف باری نے سیاحوں کو اس علاقے کا رُخ کرنے پر مجبور کر دیا ، مندق کے علاقے میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ علاقہ بہت سرسبز و شاداب ہے اور یہاں کا درجہ حرارت موسم گرما میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہی رہتا ہے جب کہ سردیوں میں شدید سردی اور دُھند ہوتی ہے ، کئی بار درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

35 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

58 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

1 hour ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago