جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا خدشہ

بہاولنگر(قدرت روزنامہ) جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ڈیلرز نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں پمپس پر پٹرول ڈلواتے نظر آرہے ہیں پٹرول پمپس مالکان نے اپنی کمیشن بڑھانے کیلئے حکومت سے مذاکرات کئے تھے حکومت کی جانب سے 17نومبر تک کی ڈیڈ لائن مانگی تھی مگر حکومت نے اس پر کوئی جواب نہ دیا جس پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سید مسعود اقبال کا

کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کی ہر بات مانی ہے اور گزشتہ 20سال سے ہم موجودہ کمیشن پر کام کررہے ہیں مگر اب لیبر’ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور مہنگائی کے باعث اس کمیشن پر کام ممکن نہیں حکومت سے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کمیشن میں اضافہ کریگی اور اس کیلئے 17 تاریخ تک کی مہلت مانگی گئی تھی مگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے اب 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال پر جارہے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago