کورونا ٹیسٹ کیلئے روکنے پر تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی بلاول آفریدی آپے سے باہر ،ایئرپورٹ حکام بھی ڈٹ گئے
بغیر ٹیسٹ مسافروں کو جاتا دیکھ کر ہیلتھ و ویجلینس کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کو روکنا شروع کیا، ان ہی مسافروں میں پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے، انہیں روکے جانے پر بلاول آفریدی غصے میں آگئے ، انہوں نے ایئرپورٹ حکام سے کہا کہ ان کے ٹیسٹ وہاں آنے پر بھی ہوچکے اور ویسے بھی وہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ سیکریٹری و ڈی جی سمیت مختلف لوگ بغیر ٹیسٹ کرائے ایئرپورٹ سے نکل چکے ہیں . حکام نے بلاول آفریدی کو بتایا کہ 150سے زائد مسافروں میں کوئی بھی ٹیسٹ سے مبرا نہیں، وفود اور سرکاری افسران اسٹیٹ لاونج میں ٹیسٹ کروا کر گئے ہیں، ایئرپورٹ حکام نے بلال آفریدی سمیت تمام مسافروں کے ٹیسٹ لیے اور کلیئر ہونے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی . . .