بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق آصف کی 3ماہ قبل شادی ہونے کا انکشاف

مظفر گڑھ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق آصف کی 3ماہ قبل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لورالائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان آصف مظفر گڑھ کے نواحی علاقے چوک قریشی کا رہائشی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آصف کی 3ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی،شادی کے بعد آصف واپس مزدوری کیلئے بلوچستان چلا گیا تھا، اہلخانہ کاکہناتھا کہ گزشتہ رات آصف کے اغوا اور بعدازاں قتل کی اطلاع ملی۔
