لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی

پشاور (قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر پشاور کے حوالے کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل فیض حمید کی پیش وارانہ خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے جنرل فیض حمید کی بطور کور کمانڈر پشاور تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا، وزیر خارجہ نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جب کہ 17 نومبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔صدر نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ فیض حمید کو سال 2019ء میں انٹرسروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آ ئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

16 جون 2019ء کو فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ملک کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلیجنس ایجنسی یعنی آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔ گذشتہ ماہ چھ اکتوبر کو پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔ 26 اکتوبر2021ء کو وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جار ی کیا گیا تھا۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

25 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

28 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

30 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

1 hour ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

1 hour ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

2 hours ago