لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی اور نئے الیکشن کرانے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شیخ مظفر کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کی سماعت کی، ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔عدالت نے ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا اور درخواست گزار کو باور کرایا کہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر کیوں نہ جرمانہ کر دیا جائے۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور
عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…