چئیرمین نیب کا پیشی سے انکار، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کے مسلسل پارلیمانی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پیش ہونے سے انکار پر پی اے سی اراکین برہم ہوگئے . اراکینِ پی اے اسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب پارلیمنٹ آنے سے مت ڈریں .

ان کے آنے پر پھولوں کے ہار پہنائیں گے ان سے نیب آڈٹ اعتراضات پر بات ہوگی . ایک ہفتے میں چیئرمین نیب کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو پھر اپنے اختیارات استعمال کریں گے . تفصیلات کے مطابق نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی احتساب بیورو کی آڈٹ کا رپورٹ کا جائزہ لیا گیا . اجلاس میں چیئرمین نیب اور پرنسپل اکاﺅنٹ آفیسر کے نہ آنے پر کنوینر کمیٹی نورعالم خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے . نورعالم خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا تھا ذاتی حملے نہیں کریں گے . میں خود نیب آفس گیا اور چائے بھی پی تھی . انھوں نے کہا کہ نیب والے اگر آئین کو نہیں مانتے تو ہم کیا کریں . چیئرمین نیب نہ بھی آئیں پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کو آنا پڑے گا . انھوں نے مذید کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا . میری زمینیں زیادہ نہیں، کم ہوئی ہیں . مجھے لکھ کے دیں کہ پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر نے کب آنا ہے . نور عالم کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب لکھ کے نہیں دینگے تو اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا . اس موقع پراجلاس میں موجود نیب حکام نے کہا کہ ہمیں تھوڑا سا وقت دے دیں تاکہ تیاری کیساتھ آئیں . کمیٹی رکن نوید قمر نے کہا کہ مسئلہ وقت کا نہیں نیب والے چاہتے ہیں چیئرمین نیب نہ آئیں . چیئرمین نیب کے آنے سے ان کا وقار بڑھےگا . نور عالم خان نے کہا کہ چیئرمین نیب آئیں تو میں خود ان کا استقبال کروں گا . گل پاشی بھی کروں گا . کنوینرنورعالم خان نے خواجہ آصف اور نوید قمر کے کہنے پرحکام کو نیب پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کو ایک ہفتہ کا وقت دے دیا . . .

متعلقہ خبریں