ن لیگ نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں اور شخصیات کو متنازع بنایا، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں اور شخصیات کو متنازع بنایا،آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں،یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے۔اے آروائی نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور مہنگائی کی روک تھام بارے مشاورت اور امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی آڈیو کا بھی تذکرہ ہوا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں،یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے، یہ ایسا مافیا ہے جو ذاتی مفادات کیلئے اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ووٹرز لسٹوں پر کام کرنے اورای وی ایم کی افادیت کی آگاہی دینے سے متعلق بھی پارٹی رہنماؤں ،ترجمانوں کو ہدایت کی،وزیراعظم نے کہا کہ آپ ای وی ایم سے متعلق لوگوں کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ دور کریں۔آئندہ انتخابات ہر صورت ای وی ایم پر کرائے جائیں گے۔مزید برآں وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان کیلئے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخارجہ ، مشیر خزانہ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اجلاس میں شرکت کی۔
ایپکس کمیٹی نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے عزم کیا کہ حکومت پاکستان افغان باشندوں کی مدد کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔ پاکستان نے بھارت کو افغانستان کیلئے امدادی گندم فراہم کرنے کیلئے راہداری استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، ہندوستان کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کی جائےگی۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کیلئے خصوصی طور پر قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان میں پھنسے افغان باشندوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کی جائے، افغان باشندوں کی سہولت کیلئے پاکستانی ویزے کا 3 ہفتوں کے اندر اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے افغانستان کی امداد کیلئے اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ کی ستائش اور اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان افغان باشندوں کی ہرممکن مدد کی جائے، وزیراعظم نے پشاور تا جلال آباد بس سروس کی بحالی کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بارڈرز پر تعینات اہلکاروں کی استعداد کار بڑھائی جائے، سرحدوں کی صوابدیدی بندش نہ کی جائے، افغان باشندوں کیلئے مفت کورونا ویکسین فراہمی جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان بہادرترین قوم ہے جنہوں نے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے، عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد کرے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

7 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

16 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

28 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

41 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

59 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

1 hour ago