اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسموگ سے بچاؤ کیلئے ایئرپالیسی مرتب کرنے کی منظوری دے دی ، عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہر دسمبر میں اسموگ کی زد میں ہوں گے، شہروں کی ضروریات کے تحت کلین ایئرپالیسی بنائی جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسموگ سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آئندہ دنوں اسموگ کے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہر دسمبر میں اسموگ کی زد میں ہوں گے، اجلاس میں وزیراعظم نے آئندہ دنوں اسموگ کے نقصانات سے بچاوٴ کیلئے پالیسی تیار کرنے کی منظوری دی، وزیراعظم نے اسموگ سے بچاوٴ کیلئے گزشتہ سال کی پالیسی پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے کلین ایئرپالیسی مرتب کی جائے، شہروں کی ضروریات کے تحت ایئرپالیسی بنائی جائے۔
مزید برآں و زیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور مہنگائی کی روک تھام بارے مشاورت اور امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی آڈیو کا بھی تذکرہ ہوا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں،یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے،یہ ایسا مافیا ہے جو ذاتی مفادات کیلئے اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ووٹرز لسٹوں پر کام کرنے اورای وی ایم کی افادیت کی آگاہی دینے سے متعلق بھی پارٹی رہنماؤں ،ترجمانوں کو ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ آپ ای وی ایم سے متعلق لوگوں کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ دور کریں۔ آئندہ انتخابات ہر صورت ای وی ایم پر کرائے جائیں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…