قومی ٹیم نے رواں سال 26 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 17 جیتے اور 6 ہارے ہیں جب کہ 3 میچ بے نتیجہ رہے . دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا ہے جس نے 23 میچ کھیل کر 15 میچ جیتے ہیں اور 8 میں شکست ہوئی ہے . نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 میچز جیت کر تیسرے ، بنگلہ دیش اور 2010ء کی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیمیں 11،11 مقابلے جیت کر بالترتیب چوتھے اور 5ویں ، ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے رواں سال 22 میچ کھیل کر 10 جیتے اور 12 میں اسے شکست ہوئی ، کینگروز اور بھارتی ٹیم ایک جتنے میچز کھیل کر چھٹے اور 7ویں، 2 بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 میچ جیت کر 8ویں، 2014ء کی ٹی ٹونٹی چیمپئن سری لنکن ٹیم 8 میچ جیت کر 9ویں، زمبابوین ٹیم 6 مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے 10ویں، جب کہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 5،5 میچز جیت کر 11ویں اور 12ویں نمبر پر براجمان ہیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا . پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے .
متعلقہ خبریں