کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بھٹہ بیٹھ گیا، سرمایہ کاروں کے104ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 744.41پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46489.41پوائنٹس سے گھٹ کر 45745.00پوائنٹس ہو گیااسی طرح323.78پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18037.74پوائنٹس سے کم ہو کر17713.96پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31728.08پوائنٹس سے گھٹ کر31309.15پوائنٹس پر بند ہوا . کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب4ارب89کروڑ73لاکھ 96ہزار344روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب44ارب68کروڑ60لاکھ24ہزار23روپے سے کم ہو کر78کھرب39ارب78کروڑ86لاکھ27ہزار679روپے رہ گیا . پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو10ارب روپے مالیت کے26کروڑ19لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے 30کروڑ42لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے . پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر70کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ263میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا . کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ23لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ16لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ58لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ35لاکھ اور جی 3ٹیکنالوجیز 1کروڑ17لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے . قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 100.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9600.00روپے ہو گئی اسی طرح83.68روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکساٹئل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1199.60روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 50.12روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1086.53روپے پر آ گئی جبکہ48.97روپے کمی سیس سیفائر فائبرکے حصص کی قیمت898.03روپے ہو گئی . . .