حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی قسط کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی قسط کا معاہدہ طے پاگیا، مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل ہوا، آئی ایف پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر دے گا، آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتر ی کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل ہوا، آئی ایف پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر دے گا۔
کورونا کے باوجود معیشت کی بہتری کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا، حکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے،آئی ایم ایف نے ٹیکس ریفارمز جاری رکھنے کا کہا ہے، کاروبار اور ٹیکس حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے، پاور سیکٹر میں بھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

بجلی کے نرخ میں ایڈجسٹمنٹ ، ٹیکس کے نظام میں بہتری لائی جائے۔آئی ایم ایف نے احساس اور کامیاب پروگرام کو سراہا۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی گروتھ ہورہی ہے لیکن بیرونی اکاؤنٹ پر دباؤ ہے اس لیے اسٹیٹ بینک کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا ۔ حکومت کو چھوٹے لوگوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی،عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ وا، جس سے پاکستان میں مہنگائی ہوئی ہے۔ دوسری جانب دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شرح سودمیںا ضافے کو ملکی صنعت کے لیے پھانسی کا ایک اور پھندہ قرار دے دیا ہے، جمعہ کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شرح سود کے بڑھنے سے صرف صنعتی پیداوار میں کمی ہوگی اور حکومت کے اخراجات بڑھیں گے، ڈیڑھ فیصد سود بڑھانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی ، نجی شعبے کو مزید مشکلات اور سست روی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوا سات سے پونے 9 فیصد کرنے سے حکومت کی سود کی ادائیگی میں 400 ارب سالانہ کا مزید اضافہ ہو گا، مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی روکنے کے لئے دو سال پہلے بھی یہ کام حکومت نے کیا تھا،اس اقدام سے پہلے بھی نہ مہنگائی رکی نہ روپے کی قدر میں کمی بلکہ معیشت مزید کساد بازاری کی نذر ہوگئی تھی

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

6 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

7 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago