لیڈز(قدرت روزنامہ) انگلینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا ۔ لیڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ عماد وسیم نے خطرناک عزائم رکھنے والے جیسن روئے کو محمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ کیا،عماد وسیم نے تیسرے اوور میں ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوڈ ملان کو پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے صرف ایک رن بنایا تھا۔
معین علی اور جوز بٹلر نے سکور کو 85 رنز تک پہنچایا۔ محمد حسنین نے 36 رنز بنانے والے معین علی کو بابراعظم کا کیچ بنادیا۔ بٹلر کا ساتھ دینے کے لیے لیونگسٹن کریز پر آئے اور بٹلر کے ساتھ مل کر 52 رنز کا اضافہ کیا تاہم کپتان کو محمد حسنین نے آؤٹ کیا ،بٹلر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جونی بیئرسٹو کو 153 کے سکور پر شاداب خان نے آؤٹ کیا تو وہ 13 رنز بنا چکے تھے۔
گزشتہ میچ میں جارحانہ سنچری کرنے والے لیام لیونگسٹن وکٹوں کے درمیان رنز بنانے کی کوشش میں باہر ہوگئے، انہوں نے 38 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکوں اور 3 چھکے شامل تھے۔پاکستان بولرز میں سے محمد حسنین نے 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے انگلینڈ کی ٹیم جوز بٹلر (کپتان)، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، معین علی، لیام لیونگسٹن، جونی بیئراسٹو، ٹام کرن، کرس جارڈن، عادل رشید، ثاقب محمود، میٹ پارکنسن پر مشتمل تھی جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل تھے۔
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…