عوام کو بتایا جائے کہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے، وزیراعظم کا جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو پر ردعمل
وزیراعظم نے کہا ماضی میں بھی یہ مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہوتے رہے . آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کے لیے پرعزم ہیں . وزیراعظم کی ای وی ایم سے متعلق عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے . اوورسیز کو ووٹ ڈالنے میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اوورسیز کے ووٹ میں جو جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں . بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور نائیکوپ کے ایشوز کو جلد حل کیا جائے . حکومت نے اوورسیز کیساتھ جو وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے . ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر بات چیت بھی گئی . وزیر اعظم کا کہناتھا مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے . عوام کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار پر اعتماد میں لیں . . .