عوام کو بتایا جائے کہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے، وزیراعظم کا جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو پر ردعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ن لیگ کی ماضی کی تاریخ اجاگر کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے، یہ مافیا ہے جو اپنے مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالتا ہے، ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے،حکومت اداروں کا احترام کرتی اور ان کے سا تھ کھڑی ہے، آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ماضی میں بھی یہ مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہوتے رہے۔ آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کے لیے پرعزم ہیں ۔وزیراعظم کی ای وی ایم سے متعلق عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے۔ اوورسیز کو ووٹ ڈالنے میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اوورسیز کے ووٹ میں جو جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں۔بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور نائیکوپ کے ایشوز کو جلد حل کیا جائے۔حکومت نے اوورسیز کیساتھ جو وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے۔ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر بات چیت بھی گئی۔ وزیر اعظم کا کہناتھا مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عوام کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار پر اعتماد میں لیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

7 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

16 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

28 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

41 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

59 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

1 hour ago