تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقہ محلہ شاہد نگر کا دلہا شاہ زیب شاہ بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا دلہن لینے گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا . گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر آنے کی وجہ پوچھے جانے پر دلہا شاہ زیب شاہ نے بتایا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اسی لیے میں نے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوایا اور موٹرسائیکل لے کر ہی اپنی دلہن لینے پہنچ گیا ہوں . واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام دو وقت کی روٹی بھی پوری کرنے میں ناکام ہے . ملک میں دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی . درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے . جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے رجسٹرار آفس کا درخواست نا قابل سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھا . جسٹس علی باقر نجفی نے بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں . عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردیا . . .
پاکپتن (قدرت روزنامہ) شادی کا دن ایک ایسا دن ہوتا ہے جس کے لیے پر لڑکا اور لڑکی خواب سجا کر رکھتے ہیں اور اس دن کو لے کر منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں . شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن اپنی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ اس دن کو زندگی کا خوبصورت ترین دن بنایا جائے لیکن پاکپتن میں ایک دلہا مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ کر اپنے سارے خوابوں کو چکنا چور کرکے موٹرسائیکل پر ہی دلہن لینے پہنچ گیا .
متعلقہ خبریں