مہنگائی سے تنگ آ کر دلہا موٹرسائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) شادی کا دن ایک ایسا دن ہوتا ہے جس کے لیے پر لڑکا اور لڑکی خواب سجا کر رکھتے ہیں اور اس دن کو لے کر منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔ شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن اپنی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ اس دن کو زندگی کا خوبصورت ترین دن بنایا جائے لیکن پاکپتن میں ایک دلہا مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ کر اپنے سارے خوابوں کو چکنا چور کرکے موٹرسائیکل پر ہی دلہن لینے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقہ محلہ شاہد نگر کا دلہا شاہ زیب شاہ بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا دلہن لینے گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا۔ گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر آنے کی وجہ پوچھے جانے پر دلہا شاہ زیب شاہ نے بتایا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اسی لیے میں نے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوایا اور موٹرسائیکل لے کر ہی اپنی دلہن لینے پہنچ گیا ہوں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام دو وقت کی روٹی بھی پوری کرنے میں ناکام ہے۔ ملک میں دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔
جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے رجسٹرار آفس کا درخواست نا قابل سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

9 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

16 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

25 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

38 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

51 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago