. .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی طرف سے مہنگی ایل این جی خریداری کا خمیازہ بجلی صارفین بھگتیں گے ، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کی درخواست کردی . سی پی پی اے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے نیپرا 30 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ
اکتوبر کے دوران فرنس آئل سے 11 فیصد بجلی حاصل کی گئی جس کی لاگت 21 روپے 22 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی ایل این جی پر 24 فیصد بجلی حاصل کی گئی اور اس کی لاگت 16 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی .
متعلقہ خبریں