حکومت کی طرف سے مہنگی ایل این جی خریداری کا خمیازہ بجلی صارفین بھگتیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی طرف سے مہنگی ایل این جی خریداری کا خمیازہ بجلی صارفین بھگتیں گے ، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کی درخواست کردی۔سی پی پی اے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے نیپرا 30 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ

اکتوبر کے دوران فرنس آئل سے 11 فیصد بجلی حاصل کی گئی جس کی لاگت 21 روپے 22 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی ایل این جی پر 24 فیصد بجلی حاصل کی گئی اور اس کی لاگت 16 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔

Recent Posts

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

11 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

29 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

41 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

47 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

51 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

1 hour ago