مسافر کوچ اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم،المناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

کوہاٹ(قدرت روزنامہ)کوہاٹ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں کم از کم سات (7) مسافر جاں بحق اور 12 سے زائد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں کوچ ڈرائیور، 4 خواتین اور2 مرد شامل ہیں۔ حادثہ مسافر کوچ اور آموں سے لدے ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اتوار کے روز یہ حادثہ تقریبا” سہ پہر تین بجے اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے کوہاٹ کے مضافاتی علاقے شکردرہ جانے والی مسافر کوچ (RIS 223) انڈس ہائی وے پر رنگین آباد چوک کے قریب

مخالف سمت سے آنے والے آموں سے لدے ٹرک (E 2362) سے ٹکرا گئی۔ اطلاع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں سامنے سے ٹکرانے کے باعث ایک دوسرے میں پھنس کر الٹ گئیں جنہیں مشینری کے ذریعے الگ کردیا گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریب واقع مدرسہ کے طلبہ و مدارس، مقامی لوگ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 12 سے زائد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ، فوجی فانڈیشن ہسپتال لاچی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاچی منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں کوچ کا ڈرائیور بلال، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جن کا تعلق شکردرہ کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو 1122 ترجمان نے حادثہ میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں مسافر کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کوچ کی باڈی کو کاٹ کر جاں بحق و زخمی افراد کو نکالا گیا۔ ایک اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ نے پہلے ایک موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے بعد بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ یاد رہے کہ دو روزقبل بھی انڈس ہائی وے پر ضلع کرک کی حدود میں مسافر کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم میں 5 مسافر جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Recent Posts

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

3 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

7 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

32 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

38 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

47 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

52 mins ago