سزائیں سازش کے تحت دی گئیں، مسلم لیگ ن کے نوازشریف اور مریم نواز کی سزائیں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آڈیو کے معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ آواز سابق جیف جسٹس کی نہیں،اگر ہم نے حلف نامہ یا آڈیو بنائی ہے تو بالکل سزا دیں۔
اگر حلف نامے میں کی گئی بات درست ہے تو ثاقب نثار کو سزا دیں، اگر غلط ہے تو رانا شمیم کو سزا دیں۔شاہد خان نے مزید کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سازش کے تحت سزا دی گئی۔اب انصاف کے لیے کس کے پاس جاؤں؟۔ثاقب نثار نے نوازشریف اور مریم نواز کو سزائیں دلوائیں، کم از کم اب تو سزا ختم کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئیے۔

معاملات عدالت میں آئین کے مطابق ہونے چاہیں اور معاملات سفارشات پر نہیں ہونے چاہیں۔مزید کہا کہ چیف جسٹس کا معاملہ آئے گا تو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔آڈیو کے معاملے کی تصدیق کرانی چاہئیے۔بیان حلفی کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے،اس میں آنے والی باتیں خطرناک ہیں۔قبل ازیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر ردِعمل آ یا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے اسکیم بنائی گئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا پتہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کلپ سے لگتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

Recent Posts

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

14 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

32 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

44 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

50 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

54 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

1 hour ago