آڈیو لیکس کے بعد لیگی رہنما جاوید لطیف کے 2 بڑے دعوے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اسی سال واپس آئیں گے۔جمہوری اور غیر جمہوری سوچ وہی ہے، حکومتیں گرانے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس کی آڈیو کلپ پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ابھی اور بھی ویڈیوز آ رہی ہیں۔
اس سے قبل بھی جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ جسٹس شوکت صدیقی، ارشد ملک اور رانا شمیم کے انکشافات کے بعد اب کچھ اور چیزیں سامنے آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی، میرے پاس ویڈیوز نہیں ہیں لیکن ہم سُن رہے ہیں کہ ویڈیوز جلد منظرِ عام پر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ میں شامل تھے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو اور جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کی تحقیقات کرلی جاتی تو اسی وقت چیزیں بے نقاب ہوجاتیں، حکومت غیرآئینی طریقے سے بنائی گئی مگر ہم اسے غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جج رانا شمیم کے انکشافات قومی مفاد کا معاملہ ہے، اگر جج ارشد ملک کی ویڈیو اور جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کی تحقیقات کرلی جاتی تو اسی وقت چیزیں بے نقاب ہوجاتیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ علی نواز یاد رکھیں آج کے وزیراعظم عدالتی اشتہاری تھے، عمران خان بغیر ضمانت کے سپریم کورٹ میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد عارف علوی کو صدر مملکت بنایا جن کی عمران خان کے ساتھ آڈیو لیک ہوچکی تھی۔ جبکہ پروگرام میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جو عدلیہ پر دباؤ ڈالتی آئی ہے، سابق جج ملک قیوم کے معاملہ میں سیف الرحمٰن اور شہباز شریف کا کردار سب کے سامنے ہے۔ جسٹس رفیق تارڑ نے ن لیگ کے لیے کیا کام کیا تھا کہ انہیں صدر پاکستان بنایا گیا، جسٹس سعید الزماں کو بھی گورنر سندھ بنا کر نوازا گیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago