سسر اور 2 سالوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) سسر اور دو سالوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور کے علاقے مغلپورہ میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے سسر اور دو سالوں کو قتل کر دیا تھا۔تہرے قتل کا ملزم شاہ زیب فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔تاہم اب پولیس نے تین قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب کی کچھ عرصہ قبل ہی اقصیٰ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔گھریلو جھگڑے پر ہی بیوی کے دو بھائیوں اور اس کے باپ کو قتل کیا۔واضح رہے کہ مغلپورہ رام گڑھ بازارمیں ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیا تھا۔

بتایا گیا کہ مغلپورہ رام گڑھ بازارمیں ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ بائو گجر نامی شخص نے اپنے سسرال والوں پر فائرنگ کی جس سے 50سالہ حامدشاہ اور25فرخ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شاہ رخ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعدلاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم اب پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔دوسری جانب تھانہ سول لائن کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی 19سالہ لڑکی کو سسرالیوں نے زہریلی گولیاں کھلا کر جان سے مارنے کی کوشش ،والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کو عبداللہ نے بتایاکہ اسکی بیٹی ذوبیہ عبداللہ جس کی عمر 19 سال ہے اس نے 3 ماہ پہلے کورٹ میرج کر لی تھی اس کے سسرال والے اچھے لوگ نہیں تھے میری بچی کو ٹارچر کرتے رہتے تھے اور کافی مرتبہ ماراپیٹا بھی ہے اور اب ان لوگوں نے میری بچی کو زہریلی گولیاں کھلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے میری بچی تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago