انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نِک جونس کو جِم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے . نِک جونس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آئیے پیر کی موٹیویشن حاصل کریں . ‘ پریانکا چوپڑا کے شوہر نے صرف 11 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے . پریانکا کی طلاق کی خبروں پر والدہ کا ردّ عمل واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے . اب پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں . ‘ پریانکا اور نِک جونس کی طلاق ہوگئی؟ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی . بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا نے نک سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ ہالی ووڈ شوز اور فلموں میں اداکاری کے لیے امریکا گئیں تھیں . . .
(قدرت روزنامہ)امریکی گلوکار اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس نے طلاق کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی .
نِک جونس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے .
متعلقہ خبریں