(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے امریکا میں پراپرٹیز کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کے کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔
نیویارک میں زرداری کے اپارٹمنٹ کی تحقیقات شروع، سابق صدر کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع
قومی احتساب بیورو (نیب) نے دورانِ سماعت آصف علی زرداری کی درخواستِ ضمانت پر عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔
احتساب عدالت نے 14 دسمبر کو نیب اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کر لیئے۔
نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آصف علی زرداری امریکا میں پراپرٹیز پر جاری نیب کی تحقیقات میں مطلوب نہیں ہیں۔
نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال آصف علی زرداری کے وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں کیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
زرداری کی کمرہ عدالت تک ایمبولینس لانے کی درخواست
زرداری اور فریال کی ضمانت میں توسیع
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پراپرٹی کے ایک اور کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نیب نیویارک میں آصف زرداری کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔
اس حوالے سے نیب کی جانب سے آصف زرداری کو جاری کیئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مین ہٹن نیویارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا گیا۔
نوٹس میں نیب نے کہا ہے کہ بظاہر یہ اپارٹمنٹ خرید نے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئی ہیں۔
سابق صدر آصف زداری نے نیب کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…
پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…