لاہور میں اسموگ برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبرپر

(قدرت روزنامہ)پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج  لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 292 جبکہ کراچی میں 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی تیسرے جبکہ کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فضائی آلودگی کا نوٹس لیا ہے۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی آلودگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، آلودگی سے لڑنے کے لیے خصوصی طور پر بڑے شہروں میں پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ متعلقہ محکمے فوری طورپر ضروری اقدامات کریں، ہمارے بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں، ہم بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے اپنے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل، بابر حیات تارڑ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد…

5 mins ago

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

9 mins ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

13 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

13 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

18 mins ago

جھل مگسی میں فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک…

20 mins ago