نواز شریف کی بات پر یقین کر کے بہت افسوس ہوا، یاسمین راشد

(قدرت روزنامہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بات پر میں نے یقین کیا اس پر بہت افسوس ہے . انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف یہاں سے گئے تو کہا تھا طبعیت ٹھیک ہوگی واپس آجاؤں گا، ڈاکٹر عدنان کو کئی فون کیے مگر نواز شریف کا واپس آنے کا ارادہ نہیں تھا .

یاسمین راشد نے کہا کہ پانامہ میں الیکشن کمیشن کے پاس سب سے پہلے میں گئی، جب موڈ کرتا ہے یہ پاکستان سے دوڑ جاتے ہیں، ایک طرف کہتے ہیں لیڈر ہیں دوسری جانب بھاگ جاتے ہیں . صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پی کے ایل آئی میں بچوں کے لیور ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہوگیا ہے، پی کے ایل آئی میں 8 بچوں کے کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ ہوگئے ہیں، ہم پر الزام لگا کہ پی کے ایل آئی برباد کردیا ہے . انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے سابق پروجیکٹس روک دیئے تھے، جوبلی ٹاؤن کا ڈینٹل پروجیکٹ ن لیگ نے روکا تھا، پیسہ کوئی بھی حکومت لگائے وہ قوم کا پیسہ ہوتا ہے . ان کا کہنا ہے کہ 1 کروڑ 40 لاکھ افراد کو ریڈ ویکسینیشن مہم میں ویکسین لگی . لاہور اس وقت پنجاب کا سب سے زیادہ گنجان آباد ہے . وزیر صحت نے کہا ہے کہ ڈینگی صرف پنجاب نہیں سندھ میں بھی بڑھ رہا ہے، سنگاپور میں بھی ڈینگی کیسز آرہے ہیں . یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ریسرچ کررہے ہیں کہ کیا ڈینگی اسپرے کہیں مچھر کے خلاف فائدہ مند نہیں، ڈینگی کے کیسز میں کمی آرہی ہے . . .

متعلقہ خبریں