کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میں ناقص خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں مراکز کی انسپیکشن کے دوران 10 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے۔ خدائیداد روڈ اور کاسی روڈ میں 3 بیکنگ یونٹس کے خلاف بی ایف اے حکام کی بارہا تنبیہ و ہدایات کے باوجود صفائی کے انتظامات بہتر نہ کرنے، زنگ آلود مشینری، پروڈکشن میں غیر معیاری فوڈ کلرز کے استعمال و تیار اشیاء کی نامناسب اسٹوریج اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر کارروائی کی گئی، 2 جنرل سٹورز کو زائد المعیاد خوردنی اشیاء پیکٹ دودھ، بسکٹ اور غیرمعیاری و ممنوعہ قرار دئیے گئے کوکنگ آئل برآمد ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں جان محمد روڈ و ملحقہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن پر 1 میٹ شاپ کو وارننگ نوٹس کے باوجود دکان کے باہر گوشت لٹکانے و گندے کٹنگ اوزار کے استعمال، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 بیکنگ یونٹ اور 1 ملک شاپ، ایکسپائرڈ خوردنی مصنوعات، ممنوعہ کوکنگ آئل، گٹکاپان پراگ و چائنیز نمک کی فروخت پر 1 جنرل اسٹور جبکہ زائد المعیاد کولڈرنکس کی موجودگی پر 1 بریانی شاپ پر جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید برآں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لیبارٹری تجزیہ کیلئے مختلف اشیاء جن میں فوڈ کلرز، بوٹلڈ واٹر اور فلیورڈ ملک شامل تھے کے نمونے بھی حاصل کیے۔
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…