قومی ٹیسٹ سکواڈ آج ڈھاکہ سے چٹاگانگ، ٹی 20 سکواڈ ڈھاکہ سے وطن واپس روانہ ہو گا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیسٹ سکواڈ آج بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا جبکہ ٹی 20 سیریز وائٹ کرنے والے قومی سکواڈ کے کھلاڑی آج ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔ قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل سپنر عماد وسیم اور عثمان قادر دبئی میں ہی کچھ روز قیام کریں گے جبکہ شعیب ملک پہلے ہی بیٹے کی خراب طبیعت کے باعث دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیسٹ سکواڈ آج دوپہر چٹاگانگ روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنون فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد سکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے اور یکم دسمبر کو واپس جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago