وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور ویکسینیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا . اجلاس میں کورونا کی مثبت شرح اور بیماری کے پھیلائو کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی . این سی اوسی نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی کم تعداد پر بھی اظہار اطمینان کیا ہے . پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار668 ہو گئی ہے . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید315کورونا کیسز رپورٹ ہوئے . ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار510 ہوگئی . این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 35ہزار332کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.89فیصد رہی . . .
(قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے .
این سی اوسی کی جانب سے صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسین کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کریں، فورم کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اوراموات میں کمی ہوئی ہے .
متعلقہ خبریں