ویکسین کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، این سی او سی

(قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

این سی اوسی کی جانب سے صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسین کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کریں، فورم کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اوراموات میں کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور ویکسینیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کی مثبت شرح اور بیماری کے پھیلائو کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ این سی اوسی نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی کم تعداد پر بھی اظہار اطمینان کیا ہے۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار668 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید315کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار510 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 35ہزار332کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.89فیصد رہی۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

35 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

41 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

52 mins ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago