سپیکر نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کا وقفہ سوالات موخر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی تعلیمی اداروں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف پڑھائے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی . قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت و درود شریف پڑھا جائے اور وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کیلئے دعا بھی کروائی جائے جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا . دوران اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر قانون سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات سر عام بک رہی ہیں اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے . سپیکر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر ایکشن لینا چاہئے . چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ منشیات بہت اہم مسئلہ ہے اس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور خاتمے کیلئے واضح پالیسی بنائی جائے جس پر وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ سکولوں میں منشیات کے خاتمے کیلئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے . اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر کی تعلیمی اداروں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف پڑھائے جانے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی گئی .
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا .
متعلقہ خبریں