پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سکولوں میں ترانے سے پہلے تلاوت اور درود شریف پڑھنے کی قرارداد منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر کی تعلیمی اداروں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف پڑھائے جانے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ سپیکر نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کا وقفہ سوالات موخر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی تعلیمی اداروں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف پڑھائے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اسمبلی کے دوران قومی ترانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت و درود شریف پڑھا جائے اور وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی کیلئے دعا بھی کروائی جائے جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

دوران اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر قانون سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات سر عام بک رہی ہیں اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر ایکشن لینا چاہئے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ منشیات بہت اہم مسئلہ ہے اس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور خاتمے کیلئے واضح پالیسی بنائی جائے جس پر وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ سکولوں میں منشیات کے خاتمے کیلئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Recent Posts

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

6 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

19 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

29 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

38 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

43 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

53 mins ago