الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 236 جون کو بھی الیکشن کمیشن کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے یاداشت پیش کرچکے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اقدامات 90 دن کے اندر کرے،اگر الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج کریں گے . الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم چوہدری شاہد رانجھا کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کو یاددہانی کرانے آئے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم کی محبت نہیں بھولیں گے،کچھ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں . شاہد رانجھا نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق پر عملدرآمد کرے، ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے جو بھی میکنزم بنائے گا ہمیں قبول ہوگا . . .
(قدرت روزنامہ)بیرون ملک پاکستانیوں کی تنظیم پاکستان اوورسیز فورم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ای ووٹنگ کے لئے اقدامات میں تاخیر پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی .
بول نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے حوالہ سے یادداشت جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو مقیم ممالک میں ووٹ کا حق دے .
متعلقہ خبریں