. .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ چائینہ حب پاور پلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی،بجلی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 3.75 فیصد گیس پاور سیکٹر کو دی جارہی ہے . اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم سے بھی پانی کا اخراج معمول سے تھوڑا کم ہے بجلی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 3.75 فیصد گیس پاور سیکٹر کو دی جارہی ہے اضافی گیس بجلی کی پیک ڈٰیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے مختص کی گئی ہے گیس کی یہ فراہمی چند دنوں
کیلئے عارضی طور پر کی گئی ہے چائینہ حب پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1260 میگاواٹ ہے .
متعلقہ خبریں