ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلاسکیں، قرض لینا پڑتا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلاسکیں، قرض لینا پڑتا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیکس کلچر بنا ہی نہیں، ٹیکس چوری کرنے کو لوگ برا سمجھتے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی نظام میں لوگ ٹیکس چوری کرنا اچھا سمجھتے تھے، 2008 سے ٹریک اینڈ ٹریس نظام لانے کی کوشش ہورہی تھی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب لوگ سمجھیں کہ ٹیکس ہم پر اکٹھا ہوگا تو برتاو الگ ہوتا ہے، حکمران اشرافیہ نے کبھی ٹیکس کلچر پروان نہیں چڑھایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اشرافیہ کے شاہانہ طرز زندگی سے لوگ سمجھتے تھے ہمارا احساس نہیں، امیر ملکوں میں بھی وزراء کا طرز زندگی ایسا نہیں۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں وزرا کو یاد دلایا جاتا ہے کہ آپ عوام کا کتنا پیسہ خرچ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقروض ملک کے وزیراعظم نے دوروں پر 10،10 گنا زیادہ خرچ کیا، حکمران کو ٹیکس کا پیسہ خرچ کرنے کا احساس نہ ہو تو لوگ ٹیکس نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک کا استحکام داؤ پر لگ گیا، ضروری ہے ٹیکس کلیکشن بڑھے، 10 سال میں 6 ٹریلین سے 30 ٹریلین پر قرض لانے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ شوگر انڈسٹری، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور سریے پر بھی نظام لاگو کیا جائے گا، ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ٹیکس کلیکشن بڑھاسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کوئی ڈیم نہیں بنے، کوئی بڑا کام نہیں ہوا، ہماری حکومت کا ہدف 6 ہزار ارب روپے کا ریونیو ہے۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کا شاہانہ طرز زندگی نیچے لائیں گے لوگوں کا حکومت پر اعتبار بڑھے گا، لوگ سمجھتے تھے کیوں ٹیکس دیں ہمارا پیسہ باہر جاتا ہے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

10 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

24 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

42 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

53 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

60 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago