آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں، پاکستان کی مسلح افواج میدان جنگ کی فوج ہے، پاک فوج نے فرائض کی ادائیگی کیلئے بے تحاشا قربانیاں دیں، پاک فوج مادرِ وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا . آرمی چیف نے طلباء اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی . آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ لاہور میڈیکل کالج پاکستان بہترین کالج بن کر ابھرا، ایل ایم سی فزیکل تھراپی سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کررہا ہے، نوجوان ملک اور انسانیت کی خد مت میں کردار ادا کریں . . .
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج میدان جنگ کی تربیت یافتہ فوج ہے، پاک فوج نے فرائض کی ادائیگی کیلئے بےتحاشا قربانیاں دیں، پاک فوج مادرِ وطن کا دفاع ہرقیمت پر یقینی بنائے گی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو فارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور کورونا خدمات پر کردار کی تعریف کی .
متعلقہ خبریں