پاکستان کی مسلح افواج میدان جنگ کی تربیت یافتہ فوج ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج میدان جنگ کی تربیت یافتہ فوج ہے، پاک فوج نے فرائض کی ادائیگی کیلئے بےتحاشا قربانیاں دیں، پاک فوج مادرِ وطن کا دفاع ہرقیمت پر یقینی بنائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو فارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور کورونا خدمات پر کردار کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں، پاکستان کی مسلح افواج میدان جنگ کی فوج ہے، پاک فوج نے فرائض کی ادائیگی کیلئے بے تحاشا قربانیاں دیں، پاک فوج مادرِ وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا ۔آرمی چیف نے طلباء اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ لاہور میڈیکل کالج پاکستان بہترین کالج بن کر ابھرا، ایل ایم سی فزیکل تھراپی سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کررہا ہے، نوجوان ملک اور انسانیت کی خد مت میں کردار ادا کریں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago