کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کامیاب کسان ، کامیاب کاروبار او ر سستا گھر سکیم کے ذریعے37لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب روپے کے قرضےدیئے جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کامیاب کسان ، کامیاب کاروبار او ر سستا گھر سکیم کے ذریعے37لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے،کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق اس پروگرام کے تحت 14 سو ارب روپے کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیئے جائیں گے۔
کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ حصے ہیں۔کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو 15 لاکھ روپے تک چھوٹے زرعی قرضے جبکہ 20 لاکھ روپے تک مشینر ی اور آلات پر بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ساڑھے 12ایکڑ اراضی رکھنے والا کاشتکار یہ قرض لینے کا اہل ہو گا۔ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے اور یہ قرضے 3 سال میں آسان قسطوں میں واپس کرنے ہوں گے۔

سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہو گی ، 20سال کی مدت کے لئے 27 لاکھ روپے کا قرضہ تعمیراتی مقاصد کے لئے دیا جائے گا، 15 سال تک کے قرضے پر سبسڈی دی جائے گی۔حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری فنی مہارت سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔چھوٹے کاروبار کے لئے قرضے ان خاندانوں کودیئے جائیں گے جو نیشنل سوشو اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر)میں رجسٹرڈہو ں گے۔
ان کو کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیور شپ پروگرام اور حکومت کے مارک اپ سبسڈی سکیم کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔ ہر خاندان کامیاب کاروبار، کامیاب کسان اور ہائوسنگ سکیم میں سے ایک کیٹیگری سے ساڑھے 28 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرسکتا ہے۔ یہ قرضہ مائیکرو فنانس اور کمرشل بینکوں کے ذریعے تقسیم کیاجائے گا۔ کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق کامیاب پاکستان انفارمیشن سسٹم قائم کیاجائے گا جو کہ احساس ڈیٹا (این ایس ای آر) اور نادرا سے منسلک ہو گا۔
جس کے ذریعے درخواست دہندگان کی اہلیت کی تصدیق کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ تین سالوں کے دوران 13 لاکھ خاندانوں کو 407 ارب روپے قرضے دیئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ پروگرام بلوچستان خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور سندھ و پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں شروع کیاجائے گا جس کے بعد اس کو ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا4اکتوبر کو افتتاح کیا۔مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کامیاب پاکستان پروگرام اور احساس کے تحت معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کیلئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیئے جا رہے ہیں، ہائوسنگ اور صحت کے شعبہ میں بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ آئندہ چار برسوں میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 1.4 ٹریلین روپے کے فنڈز خرچ کئے جائیں گے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ یہ انقلابی اقدامات ہیں کیونکہ گذشتہ کئی عشروں میں معاشرے کے معاشی طور پر غریب اور کمزور طبقات کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

Recent Posts

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

1 min ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

7 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

47 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

55 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

2 hours ago