پی ڈی ایم نے آئندہ سال 2022 میں عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آئندہ سال عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا، مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے تو اسمبلیوں سے استعفے ہوجائیں، مشترکہ اجلاس کی قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں اسٹیرنگ کمیٹی کی مرتب کردہ تجاویز و سفارشات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات سے متعلق متنازع قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرحاضر ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

پی ڈی ایم اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی آڈیو لیک پر بھی بحث ہوئی، جسٹس ر ثاقب نثار کی آڈیو کو سخت مزاحمت اور معاملے کو ملکی سطح پر اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ثاقب نثار آڈیو لیک پر مشترکہ بیانیہ بنایا جائے گا۔ یاد رہے گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 17 نومبر کی قانون سازی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ 17 نومبر کی قانون سازی کے خلاف وکلاء کا پینل بنا دیا ہے، ہم عدالت جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 17 نومبر کو قانون ساز پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا گیا، پی ڈی ایم تحریک میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 4 گھنٹے ہوا، اپوزیشن تحریک کو کیا شکل دینی ہی کیا نوعیت ہوگی احتجاج کیسے ہوگا، ان نکات پر مشاورت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو لاحق سب سے بڑی بیماری موجودہ حکومت اور عمران خان کی شکل میں ہے، سفارشات مرتب کر لی ہیں ،کل ہونے والے سربراہی اجلاس میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ (آج) منگل 3 بجے سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں سفارشات پیش کریں گے، دھرنا شیڈول میں شامل ہے، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں سیمینار، کانفرنس، گوادر میں جلسیکی سفارشات سامنے آئیں، جن کی روشنی میں تمام فیصلے قیادت کریگی۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ لاہور جلسہ، لانگ مارچ، پہیہ جام، شٹرڈائون بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، مارچ میں لانگ مارچ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم کہہ رہے تھے نا انصافی ہورہی ہے، عدلیہ نے بھی وضاحت کردی، پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام نہیں تھا، جلسہ ناکام نہیں کہہ سکتے ہوسکتاہے، دیگر جلسوں سے تعداد کم ہو۔

Recent Posts

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

2 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

16 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

28 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

38 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

47 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

53 mins ago