سابق حکمرانوں نے 10سالوں میں قرضہ 6 سے 30 ٹریلین تک پہنچا دیا، عمران خان

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 10سالوں میں قرضہ 6 سے 30 ٹریلین تک چلا گیا، سابق ادوار حکومت میں 4 گنا زیادہ قرضے لیے گئے، حیران ہوتا ہوں کہ ان لوگوں کو سزائیں ملنی چاہئیں،ان لوگوں نے کوئی بڑا کام بھی نہیں کیا۔انہوں نے ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ملک کو چلانے کیلئے پیسا نہیں ہے، اگر کسی گھر میں خرچے زیادہ ہیں آمدنی کم ہے تو وہ گھر کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے، مشکلات ہوں گی، ٹیکس چوری کرنے کو برا نہیں سمجھا جاتا، جب کالونیل کلچر تھا تو تب لوگ ٹیکس نہیں دیتے تھے کہ ہم ان کو کیوں ٹیکس دیں،ٹیکس دیں گے تو یہ پیسا باہر لے جائیں گے،تب یہ سوچ تھی ، لیکن جب ہم آزاد ہوگئے تھے تو تب بھی ہماری رولنگ ایلیٹ نے کبھی ٹیکس کلچر کو پروان نہیں چڑھنے دیا، وہ لوگوں کے ٹیکس پر ان کا جس طرح لائف اسٹائل تھا،لوگ سمجھتے تھے کہ ان کو ہماری پروا نہیں۔

، برطانیہ میں ٹیکس کیخلاف کبھی اس طرح کی چیز نہیں ہے، انگلینڈ کی پاکستان سے سالانہ 50 گنا آمدن زیادہ ہے، ان کی 6کروڑ کی آبادی اور پچاس گنا زیادہ جی ڈی پی ہے، ان کے وزیراعظم جب بیرون ملک یا امریکا جاتے ہیں توسفیر کے کمرے میں ٹھہرتے ہیں، پانچ گھنٹے سے زیادہ سفر ہو تو اکانومی کلاس میں سفر کی اجازت دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں لوگ ٹیکس چوری کو نیک کام سمجھتے ہیں، سابق دور میں اتنا قرضہ لیا،4گنا قرضہ زیادہ لیا گیا، پاکستان کا قرضہ 6 ٹریلین سے 10سالوں میں 30 ٹریلین میں لے گئے، میں حیران ہوتا ہوں کہ ان لوگوں کو سزائیں ملنی چاہئیں، کوئی بڑا کام نہیں کیا، کوئی بڑا ڈیم نہیں بنایا، جب انہوں نے اتنا بڑا قرضہ چڑھا دیا، ہماری حکومت کا چیلنج یہ ہے کہ ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، ہماری ٹیکس وصولیاں 6ہزار ارب تک پہنچ جائیں گی، جس میں 3ہزار ارب قرضوں کی قسطوں میں جائے گا اور تین ہزار باقی 22 لوگوں کیلئے بچے گا۔
اسی طرح انفراسٹرکچر، تعلیم وصحت پر خرچ کریں گے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ملک کو چلانے کیلئے پیسا نہیں ہے، اسی وجہ سے قرضے لینے پڑتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

2 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

12 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

1 hour ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

1 hour ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

1 hour ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

2 hours ago