لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 7 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر مشاورت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈرافٹ اور شیڈول کی مجوزہ تاریخوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے بدھ کو بھی مشاورت ہو گی ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈرافٹ کے لئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں ۔
پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کراچی سے 25 جنوری کو شروع کرنے کی تجویز ہے جب کہ لیگ کا دوسرا مرحلہ 5 فروری سے لاہور میں شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور فائنل بھی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگ کیلئے ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد 15 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…