عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے،مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈگزشتہ روز باغ کیسرکاری جلسے میں آئے تھے، انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ امیدوار صرف ایک اے ٹی ایم مشین ہے، اور عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا تاہم کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی انہیں عوام نے مسترد کردیا، کراچی سے خیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نے مستردکردیا، ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا . لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمرا ن خان نے سوچا کہ پیسے والے کے پاس جاؤں گا اور شاید وہ پیسے دے کر لوگوں کو اکٹھا کرلے لیکن شرم کا مقام تھا کہ جلسے میں عوام نہ ہونے کے برابر تھی . نواز شریف کے ساتھ اے ٹی ایم نہیں ہیں بلکہ اللہ کے بعد عوام کی طاقت ہے اور اسی وجہ سے سلیکٹڈ کو ہر جگہ سے عوام نے ریجیکٹ کیا ہے . انہوں نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ کشمیر ی خواتین جلسے میں بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ جیسی بہادر شیرنیوں کو دیکھ کر امید ہوگئی ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ آپ سب میرے ساتھ کھڑی ہیں . انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی رگوں میں کشمیر کا خون ہے اور ہمارا کشمیر سے گہر ارشتہ ہے،میر ادل کرتا ہے کہ نواز شریف یہاں ہوتے اور اپنی آنکھوں سے آپکی یہ محبت دیکھتے . انہوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام کے جذبے کو دیکھ کر ایک بات کہہ سکتی ہوں یہ بڑا انقلا ب ہے، میں نواز شریف کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ یہ الیکشن جیت چکے ہیں . انہوں نے کہاکہ میاں صاحب بھلے آزاد کشمیرمیں موجود نہیں مگر وہ ہر جلسہ دیکھتے ضرور ہیں . انہوں نے کہا کہ دھیر کوٹ کا مقابلہ ان سے ہے جن کا تعلق مشرف سے رہا، ان کا تعلق ہمیشہ اقتدار سے رہا ہے عوام سے نہیں رہا . ایک بار پھر عمران پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وہ کہہ رہا تھا کہ میں پاکستان میں تبدیلی لایاہوں اب آزاد کشمیر میں بھی لاؤں گا، اس جملے کے لئے پہاڑ جیسی ڈھٹائی چاہئے، کیوں کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے اور اگر تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں . عمران خان یہاں اپنا کٹھ پتلی وزیرا عظم لا کر آزاد کشمیر کی شناخت چھین کر پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے،عمران خان یہ فیصلہ بہت پہلے کرکے آزاد کشمیر میں آیا ہے . مریم نواز نے کہا کہ25جولائی کو معرکے کا دن ہوگا آپ نے صرف ووٹ کو عزت نہیں دلوانی بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے . جب تک ن لیگ کے امیدوار جیت نہ جائیں آپ لوگوں نے گھروں میں واپس نہیں جانا . . .