’آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہو‘، شاداب کی شاہنواز داہانی کو مبارکباد

  ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے پیر کے روز بنگلادیش کیخلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا . ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹیم کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بنگلا دیش اور تمام مداحوں کا بہترین میزبان بننے کا شکریہ جنہوں نے ہمیں گھر جیسا محسوس کروایا، یہ شاندار تجربہ رہا ، شاداب نے شاہنواز دھانی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ کو ڈیبیو کیلئے مبارک ہو‘‘ .

دھانی نے شاداب کی ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سوال کیا کہ ’یہ وزیر خارجہ والا کیا سین ہے؟‘ . جواب میں شاداب نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ سپورٹس مین سپرٹ دِکھایا ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں‘ . ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہنواز دھانی کی کئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کرتے اور بات چیت میں مصروف دکھائی دیے . . .

متعلقہ خبریں