80سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتار

جڑانوالہ(قدرت روزنامہ) 80 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتارچک نمبر329گ ب کی رہائشی مختاراں بی بی بعمر80سال گھر میں سوئی ہوئی تھی خاتون کے اہل خانہ شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ اہل خانہ کی غیر موجودگی کافائدہ اٹھاکرملزم عمر عرف گونگا ولد عارف قوم لوہار نے گھر میں زبردستی داخل ہوکرخاتون کو زبر دستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور اپنا جرم چھپانے کی خاطر جاتے ہوئے ضعیف العمر خاتون کے بستر کو آگ لگا دی خاتون معجزانہ طورپر بچ گئی . جس پر فوری طور پرمقدمہ نمبر426/21بجرم376/436ت پ تھانہ چٹیانہ میں درج کیا گیا ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر عرف گونگا ولد عارف قوم لوہارسکنہ چک نمبر329گ ب کو گرفتار کر لیا .

.

متعلقہ خبریں